ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 14 مئی سے اتوار کو 8 ریاستوں میں بند رہیں گے پٹرول پمپ

14 مئی سے اتوار کو 8 ریاستوں میں بند رہیں گے پٹرول پمپ

Thu, 20 Apr 2017 11:10:37    S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم نریندر مودی کے ایندھن بچانے کی اپیل کو دیکھتے ہوئے 14 مئی سے 8 ریاستوں میں پٹرول پمپ بند رکھے جائیں گے۔ پٹرول پمپ مالکان کی ایک تنظیم نے پیر کو اس فیصلے کا اعلان کیا۔بھارتی پٹرولیم ڈیلروں کے کنسورشیم کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن سریش کمار نے بتایا کہ تامل ناڈو، کرناٹک، پنڈوچیری، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مہاراشٹر اور ہریانہ کے قریب 20 ہزار پٹرول پمپ ہر اتوار کو 24 گھنٹے بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم جلد اس فیصلے سے تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو آگاہ کرے گی۔


Share: